واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی و تجارتی تعلقات اور صحت سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ طارق فاطمی نے 21جولائی کو نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی، ملاقات میں امریکا اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر دونوں ممالک میں تقاریب کے انعقاد پر بھی گفتگو کی گئی ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کیبیان کے مطابق ملاقات میں اقتصادی و تجارتی تعلقات اور صحت سے متعلق تعاون پر بات ہوئی۔ امریکا پاکستان تعلقات کو بڑھانے کے لیے مشترکہ اہداف کی توثیق کی گئی، افغانستان اور علاقائی استحکام پر بھی بات ہوئی ہے۔
یوکرین حملوں پر دنیا بھر میں غذائی تحفظ پر تباہ کن اثرات پر بھی گفتگو کی گئی،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے گزشتہ روز طارق فاطمی کی ملاقات پر تبصرہ کرنے سے اجتناب کیا تھا۔
