English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محرم الحرام میں نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے محرم الحرام میں نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے محرم الحرام کی سیکورٹی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم میں جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے خصوصی سیکورٹی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے