English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کو دورہ ماسکو کی دعوت دیدی

القمر

اسلام آباد: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ایک ایسے وقت میں ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق سرگئی لاور روف نے یہ دعوت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زردری کے ساتھ اپنی مختصر غیر رسمی بات چیت کے دوران دی تھی۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ ملاقات طے تھی لیکن روسی وزیر خارجہ کی تاشقند تاخیر سے آمد کے باعث ملاقات منسوخ ہوگئی۔

ذرائع نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ پاکستان اور روس کے درمیان کوئی تناؤ ہے  اور نہ روسی وزیر خارجہ نے بلاول سے ملاقات کرنے سے انکار کیا۔ بلاول نے روس اور بھارت کے علاوہ ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے