اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لسبیلہ میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے۔
ای سی پی کے ترجمان کے مطابق ضلع لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کا جاری عمل مون سون کی بارشوں کے دوران نقل و حمل کی معطلی اور سڑکوں، پلوں اور دیگر املاک کو نقصان اور لوگوں کی محدود نقل و حرکت کے باعث روک دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حالات بہتر ہونے پر انتخابی عمل جہاں روکا گیا تھا وہاں سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
