English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف کاسری لنکا کو قرض دینے سے انکار

القمر

واشنگٹن: آئی ایم ایف نے شدید مالی بحران کے شکار ملک سری لنکا کو نیا قرض دینے سے انکار کرتے ہوئے کہ جب تک تباہ حال معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سخت اور ناگزیر اصلاحات نہیں کرلیتا تب تک مالی امداد ناممکن ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق انٹرنیشل مانیٹرنگ فنڈ نے دیوالیہ ملک سری لنکا کو نئے قرض کی فرہمی کو اصلاحات سے مشروط کردیا۔ ان اصلاحات میں کافی وقت لگے گا جب کہ کئی ماہ سے مہنگائی اور خوراک و ایندھن کی قلت کے شکار سری لنکا کے حالات مخدوش ہوتے جا رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں بحرانی کیفیت پر فکرمند ہیں لیکن ایک مناسب میکرو اکنامک پالیسی فریم ورک بننے سے قبل نئی مالی امداد کی فراہمی ناممکن ہے۔ سری لنکا کو دیرپا اصلاحات اور اقتصادی استحکام پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے