English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی بائیک رائیڈر کا قابل تحسین اقدام، امارات کے ولی عہد ملنے کے خواہشمند

القمر

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستانی رائیڈر کی لوگوں کو تکلیف سے بچانے کی کوشش نے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کا دل جیت لیا،عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے رائیڈر عبدالغفور آرڈر پرکھانا پہنچانے جا رہے تھے

کہ ان کی نظر سڑک کے بیچوں بیچ گری ہوئی دو اینٹوں پرپڑی جومصروف سڑک پر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں۔عبدالغفور نے بائیک کنارے کھڑی کرکے ٹریفک رکنے کا انتظارکیا اوراینٹوں کو سڑک سے ہٹا کر روانہ ہوگئے،

عبدالغفور کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عبدالغفور کو فون کیا اور ان کی لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے کئے گئے عمل کی تعریف کی،شیخ حمدان نے عبدالغفور کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی شئیر کی،دبئی کے ولی عہد نے عبدالغفور سے کہا

کہ وہ ملک سے باہر ہیں اور وطن لوٹتے ہی اس سے ملاقات کریں گے، عبدالغفور کا کہنا تھا کہ جب انہیں اب تک یقین نہیں آیا کہ دبئی کے ولی عہد نے ان جیسے عام آدمی سے بات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے