English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اکبر ایس بابر نے عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا

القمر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی درخواست کرنے والے اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد استعفا دے دیں۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الزامات ثابت ہو چکے ہیں، اب عمران خان کو فوری طور پر استعفا دے دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک آئی اوپنر کیس ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ تمام الزامات ثابت ہو چکے ہیں، جس کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی میں رجیم چینج ہونا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے جانے والے بڑے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو نظریاتی کارکنوں کے حوالے کردینا چاہیے اور اب کو ئی جواز باقی نہیں رہتا کہ عمران خان استعفا نہ دیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ حق اور باطل کے درمیان جنگ تھی اور اس میں سچائی کی جیت ہوئی ہے۔ اس کیس میں میرا کوئی مفاد نہیں تھا، یہ قومی مفاد تھا۔ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ پاکستانی اداروں سے انصاف لے کر دکھاؤں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ غیر ملکیوں نے تحریک انصاف کی فنڈنگ کی جب کہ  پاکستان تحریک انصاف نے بڑے پیمانے پر غلط بیانی کی۔انہوں نے جھوٹے سرٹیفکیٹ جمع کروائے۔ یہ بہت بڑا تاریخی فیصلہ ہے۔ اس سے فاشزم کے آگے بند باندھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے