English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کامن ویلتھ گیمز، آسٹریلوی ایتھلیٹس سب پر بازی لے گئے

القمر

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلوی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلوی ایتھلیٹس سب پر بازی لے گئے۔ آسٹریلوی ایتھلیٹس اب تک مختلف ایونٹ میں مجموعی طور پر 71 میڈلز جیت کر سب سے آگے ہیں، آسٹریلیا نے31 سونے، 20 چاندی اور 20 کانسی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز میں میزبان انگلینڈ 54 میڈلز کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ 24 میڈلز لے کر تیسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ نے 13 گولڈ میڈلز بھی حاصل کئے ہیں۔ پاکستان ایونٹ میں اب تک کوئی تمغہ حاصل نہیں کرسکا، البتہ اسکواش اور باکسنگ میں پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی اچھی ہے۔ باکسنگ کی فیدر ویٹ کیٹگری میں پاکستان کے الیاس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے