English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی رہنماوں کے الیکشن کمیشن میں داخل ہونے پر پابندی

القمر

  اسلام آ باد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے الیکشن کمیشن میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی صورتحال پر حکام کو آگاہ کیا اور بتایا کہ کسی کو الیکشن کمیشن میں داخلے کی اجازت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کو  الیکشن کمیشن میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے باہر گیس ماسک اور آنسو گیس کے شیل پہنچانے کی ہدایات کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے