English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی معیشت ماضی قریب کے بحران سے سنبھلنا شروع

القمر

اسلام آباد:پاکستان کی معیشت ماضی قریب کے بحران سے سنبھلنا شروع ہو گئی، بین الاقوامی منظر نامہ ملک میں معاشی عدم توازن، بلند خطرات اور مہنگائی کا سبب ۔،روس یوکرین جنگ کی وجہ سے قومی معیشت دبائو کا شکار ہوئی،سپلائی کی کمی کے باعث عالمی سطح پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، گندم، چینی، دال، خوردنی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدقومی خزانے پر بوجھ بنا۔

ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت ماضی قریب میں بحران سے سنبھلنا شروع ہو گئی ہے ۔  بین الاقوامی منظر نامہ ملک میں معاشی عدم توازن، بلند خطرات اور مہنگائی کا سبب بنا ہے۔ جغرافیائی سیاسی تناو اور مستقبل کے رجحانات بین الاقوامی اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہیں جو افراط زر کوکو متاثر کرتے ہیں۔ سپلائی کی کمی کے باعث عالمی سطح پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

ویلتھ پاک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے معاشیات کے پروفیسر محمد زکریا نے کہا کہ آنے والے مہینے لوگوں کے لیے انتہائی چیلنجنگ ہوں گے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری باعث تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپریل 2022 میں بین الاقوامی چاول کی قیمتوں میں مارچ کے مقابلے میں 2.3 فیصد اضافہ ہواجس کی وجہ کئی ایشیائی برآمد کنندگان کی مضبوط مانگ، چینی صارفین کی خریداری اور امریکہ میں موسم سے متعلق مسائل ہیں۔اپریل میں پام آئل کی قیمتوں میں معمولی کمی زیادہ تر درآمدات کی عالمی مانگ میں کمی اور چینی کھپت کے مدھم ہونے کی پیشن گوئی کی وجہ سے ہوئی۔ اگرچہ انڈونیشیا پام آئل کا دنیا کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے لیکن برآمدات کی دستیابی سے متعلق خدشات نے عالمی قیمتوں میں مزید کمی کو روک دیا۔پاکستان یوکرین کے ساتھ اشیا میں تجارتی خسارے کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے