English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہول سیلرزکی فوری سماعت کے لئے درخواست منظور، تاریخ مقرر

القمر

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ہول سیلرزکی فوری سماعت کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت کیلئے کی تاریخ مقررکردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کھلے کوکنگ آئل کی فروخت پر پابندی سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل ہول سیلرز نے عدالت سے استدعا کی کہ دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے، کاروبار تباہ ہورہا ہے۔

جسٹس ارشد حسین نے ریمارکس دیے کہ تاریخ مقررکردیتے ہیں پھرآپ کا کیس سن لیں گے جس کے بعد عدالت نے ہول سیلرزکی فوری سماعت کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت کیلئے 11 اگست کی تاریخ مقررکردی۔

وکیل ہول سیلرزنے عدالت کو بتایا کہ تیل سندھ فوڈ اتھارٹی نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔  گوداموں میں دیگر چیزیں موجود ہیں اس لیے ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے