English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوج مقبوضہ وادی کا فوری محاصرہ ختم کرے، وزیر خارجہ کا یوم استحصال پر پیغام

القمر

 کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 9 لاکھ بھارتی فوج کی جانب سے جاری مقبوضہ وادی کے محاصرے کا بلاتاخیر خاتمہ کیا جائے۔

یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے چارٹر پر عملدرآمد کرا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے، تین سال گزر چکے ہیں مقبوضہ وادی کی عوام تاحال آزادی اظہار اور پرامن اجتماع سمیت تمام دیگر بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام نے خطے کے امن و استحکام کو تباہی کے دلدل کی جانب دھکیل دیا ہے، بھارت نے 370 اور 35 اے میں تبدیلی کرکے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیاہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مِل جاتی، ایک بھی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے