English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 سینیٹ میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور

The resolution

اسلام آباد: سینیٹ میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قراداد میں  بھارت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، حکومت اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اپنی سفارتی کوششوں کو تیز کرے۔

جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی صدارت میں ہوا،ا جلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے قانون اعظم  نذیر تارڑ نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قراداد میں  بھارت کے 5 اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ  ایوان تجویز کرتا ہے کہ حکومت اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اپنی سفارتی کوششوں کو تیز کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے