English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے 2 بھائیوں کی موت ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارت میں سانپ کے ڈسنے سے مرنے والے اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آنے والا شخص بھی سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ریاست پنجاب کے گاوں بھووانی پور میں پیش آیا پولیس کے مطابق ،22 سالہ گوند مشرا سانپ کے کاٹنے سے مرنے والے بڑے بھائی 38سالہ آروند مشرا کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے بھون پور آیا تھا۔

گووند مشرا اپنے قریبی عزیز چندر شیکھر کے ہمراہ لدھیانہ سے اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے آیاتھا، رات کے وقت دونوں ایک ہی گھرمیں سو رہے تھے کہ سانپ نے انہیں کاٹ لیا۔دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا

جہاں ڈاکٹروں نے گووند مشرا کی موت کی تصدیق کی جبکہ چندر شیکھر حالت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل کر لیا گیا جہاں وہ بھی انتقال کرگیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے