English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ نیدر لینڈ ، بارش کے باعث قومی اسکواڈ کے تربیتی سیشن کا پہلا روز متاثر

لاہور: دورہ نیدر لینڈز کیلئے قومی کرکٹرز کی مشقوں کا آغاز ہو گیا،لاہور میں بارش کے باعث قومی اسکواڈ کے تربیتی سیشن کا پہلا روز متاثرہوا،قومی اسکواڈ نے قذافی اسٹیڈیم کی بجائے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر انڈور ہال میں ٹریننگ کی جبکہ نائب کپتان شاداب خان کی میڈیا ٹاک بھی منسوخ کردی گئی ہے،قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے مابین پریکٹس میچ اتوارکو کھیلا جائیگا۔

اس سے قبل منیجر منصور رانا کی زیر سربراہی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹیم میٹنگ ہوئی جس میں کپتان بابر اعظم نے خصوصی لیکچر دیتے ہوئے پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا،انھوں نے کھلاڑیوں کو وائٹ بال کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے اور مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت دی۔

گزشتہ روز لاہور میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے آئوٹ فیلڈ گیلی ہوگئی جبکہ ہفتہ کو بھی رم جھم جاری رہی، اس صورتحال میں کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں انڈور پریکٹس تک محدود رہنا پڑا ،11اگست تک جاری رہنے والے کیمپ میں پاکستان شاہینز کیخلاف 2پریکٹس میچز بھی شامل ہیں،ان میں سے پہلامیچ اتوار کو کھیلا جائے گا،اس دوران بھی بارش کی مداخلت کا خدشہ ظاہر کردیا گیاہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں بنائی جانے والی وسطی پچز ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں،صرف سائیڈ پچز پر نیٹس لگیں گے،پریکٹس میچز بھی ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے، قومی اسکواڈ کو فاسٹ بولر حارث رئوف اتوار جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے