English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علماء اتحاد امت اور قیام امن کیلیے کردار ادا کریں، اسداللہ بھٹو

play a role

کراچی: ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے زور دیا ہے کہ علمائے کرام محرم الحرام میں اتحاد امت کو برقرار اور حکومت امن وامان کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے۔

اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھاکہ امام حسین  کی عظیم جدوجہد امت مسلمہ کیلئے ایک روشن مثال ہے، آج بھی کفر کا نظام ہر طرف بڑھتا جارہا ہے جس کے مقابلے کیلئے جذبہ حسینیت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امام حسین کسی ایک فرقہ کے نہیں بلکہ پوری امت کے امام ہیں لہٰذا غم حسین  میں پوری امت شامل ہے۔ حق کے لیے جینا اور حق کی خاطرمرنا امام حسین سے محبت کا بہترین طریقہ ہے، کربلا حق و باطل کی جنگ تھی جس میں فتح حق کی ہوئی اور حق ہمیشہ کے لیے سربلند ہو گیا ہے اور باطل ہمیشہ کی طرح بینام و بے توقیر ہوا۔ صبر، جدوجہد اور ایثار و قربانی درس کربلا ہے جس ایک مومن کو اپنے کردار کے لازمی جز بنانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے