English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمرانوں نے قوم کے بجائے ذاتی اور پارٹی مفادات کو ترجیح دی، لیاقت بلوچ

preferred

نائب امیر جماعت اسلامی صدر مجلسِ قائمہ سیاسی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ  کرپٹ حکمرانوں نے قومی کے بجائے ذاتی، گروہی اور پارٹی مفادات کو ترجیح دی۔ 

لیاقت بلوچ کا لوئر دیر کے عوامی اجتماع عام اور منصورہ میں سیاسی قومی امور مشاورت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادی اللہ کی بڑی نعمت ہے، 75واں یوم آزادی منانے کی پورے ملک میں پرجوش تیاریاں کی جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز اور ہماری اسلامی ریاست قیام پاکستان کے مقاصدکھو رہی ہے، آزادی کی حفاظت، استحکام اور خوشحالی کے لئے پوری قوم کی متحدہ جدوجہد ناگزیر ہے تا کہ بگڑتے حالات، بکھرتا شیرازہ، دو قومی اسلامیہ نظریہ کی بنیاد پرازسرنومتحرک کیا جائے۔ قومی آمریتوں، اسٹیبلشمنٹ، ریاستی، سیاسی انتخابی بندوبست اور اقتدار پرستی میں پاپولر نمائشی قیادت نے پاکستان کے وجود کو بڑا نقصان پہنچایا ہے، ہوس، اقتدار اور اپنے اپنے مفادات کے تحفظ، اختیارات کے غیرقانونی استعمال کے عمل نے ریاستی سرکاری سیاسی انتخابی پارلیمانی اداروں کو تباہ کر دیا ہے اور قومی سلامتی آزاد مختاری پرکمپرومائز کیاہے۔

نائب امیر جماعت کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی اصل کے اعتبار سے ایک منفرد اور امتیازی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان صرف خطہ زمین نہیں نظریہ پہلے اور مملکت بعد میں ہے۔ ریاست کا نظام چلانے کے لئے قرارداد مقاصد، آئین پاکستان ، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات اور اقتصادی آزادی اسلامی معاشی نظام کے لئے آئینی اور عدالتی فیصلے موجود ہیں لیکن نااہل، مفاد پرست، کرپٹ حکمرانوں نے ذاتی گروہی پارٹی مفادات کو ترجیح دی اور قومی اتحاد کو پسِ پشت ڈالا، آئین، قرآن وسنت، جمہوری پارلیمانی اقتدار کو پامال کردیا۔

ان کاکہنا تھا کہ اتحادوں کی سیاست چھوٹے چھوٹے مفادات کی بھینٹ چڑھا دی گئی۔ جماعت اسلامی کو عزمِ نو کے ساتھ ملک گیر رابطہ عوام مہم اور اسلامی نظریاتی دعوتی مہم کے ذریعے اصلاح احوال کرنا ہے۔ جماعت اسلامی ہی ملک بھر میں محب دین، محب وطن ، اہل دیانتدار اور ماہرین کو جمع کر کے ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے، جماعت کی قیادت اور کارکنان کو قیام پاکستان کے مقاصد کے نفاذ اور استحکام پاکستان کے عزم سے کام کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے