English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

ریاض: سعودی عرب نے غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیل کی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سعودی عرب نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشیدگی ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ غزہ کے جبالیہ (Jabalia ) مہاجر کیمپ پر دوسرے روز بھی اسرائیل کا فضائی حملہ جاری رہا، حملے میں 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد شہید اور 204 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کی سینئر قیادت کو ختم کر نے کا دعویٰ کرتے ہوئے غزہ پر ایک ہفتے تک فضائی حملے جاری رکھنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے