English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی سمری وزیر اعلی کو ارسال

لاہور:میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایون میں اضافے کی تجویز پیش،  ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سمری وزیراعلی پنجا ب کو ارسال کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرو بس کا چار کلو میٹر کا کرایہ 20 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بھی علی ٹائون سے ڈیرہ گجراں تک 60روپے کرنے کی تجویز پیش ہوئی ہے۔

 پیش کردہ تجویز کے تحت اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 20سے 25روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، کرائے میں اضافے کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی، اورنج لائن کے اخراجات بڑھنے پر کرائے میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے