English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیاض الحسن چوہان کی ذمہ داریوں میں تبدیلی، ترجمان وزیراعلی پنجاب مقرر

القمر

 لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی ذمہ داریوں میں تبدیلی کردی گئی، ترجمان پنجاب حکومت کا نوٹیفیکشن واپس لیکر وزیراعلی پنجاب کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

گزشتہ روز جاری ہونے والے پہلے نوٹیفیکشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت اور ڈی جی پی آر کے معاملات کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن اب نیا نوٹیفیکشن جاری کر کے انہیں وزیراعلی پنجاب کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

 پارٹی رہنما عمر سرفراز چیمہ مشیر اطلاعات کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، ڈی جی پی آر کے معاملات بھی عمر سرفراز چیمہ دیکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے