English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوابی میں قبرستان سے تین نوجوانوں کی لاشیں بر آمد

صوابی: خیبرپختون کے ضلع صوابی کے ایک گاں میں قبرستان سے تین نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خوا کے شہر صوابی کے کی تحصیل چھوٹا لاہور کے گاں جلسی میں قبرستان سے تین نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیاہے۔

لاشیں رات گئے قبرستان کے ایک مقبرے سے برآمد ہوئیں، گاں کے مکینوں نے انہیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاہے۔

پولیس کے مطابق تینوں نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تفتیش شروع کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے