ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چند استعفوں کی منظوری حکومت کی سیاسی بد نیتی ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چند استعفوں کی منظوری حکومت کی سیاسی چال ہے ، الیکشن کمیشن نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو عمران خان نو حلقوں سے انتخاب لڑیں گے، پک اینڈ چوز کرنا بدنیتی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو برباد کرنے والوں کا مقابلہ سیاسی طور پر کریں گے، پریڈ گرائونڈ میں جگہ نہ ملی تو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔

بے نظیر نے مجھے پنجاب کا صدر بنایا تھا، میں کوئی پیچھے نہیں پڑا ہوا تھا، مجھے ڈھونڈ کر وزیر خارجہ بنایا گیا، قوموں پر جب مشکل وقت آتا ہے قوم کی بچیوں کو کردار ادا کرنا پڑتا ہے، مہربانو بی بی پڑھی لکھی ہیں، صحافی بھی رہی ہیں، خواتین کی حد تک وہ ضرور کمپین کریں گی، میں بھی کمپین کروں گا اور زین قریشی بھی کمپین کریں گے، موسیٰ گیلانی کے مقابلے کیلئے پارٹی کے پاس مہر بانو سے بہتر امیدوار ہو گا تو وہ زور نہیں دیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین کا فلسفہ سب کو اکٹھا کرنا ہے، امام حسین کی شہادت نے ثابت کر دیا جیت حق کی ہوتی ہے، اس دور میں بھی جنگ حق اور باطل کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں