English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجداقصی پر یہودی آباد کاروں کا دھاوا، سعودی عرب کی شدید مذمت

 سعودی عرب نے مسجداقصی میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی شدت پسندوں کا عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے مسجداقصی میں دراندازی تاریخی اور قانونی اسٹیٹس کی خلاف ورزی ہے۔

مقدس مقامات کی بیحرمتی سے شدت پسندی میں اضافہ ہوگا اسرائیلی شدت پسند سے بحران بے قابو ہو جائیگا،سعودی عرب نے زور دیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی انتظامیہ کومعاہدوں کی پاسداری پر مجبور کرے عالمی برادری بحران کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے،او آئی سی نے بھی مسجداقصی کاتقدس پامال کرنے اور اسرائیلی شدت پسندوں کے دھاوے کی مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے