English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں  کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی ،صوبائی اسمبلیوں کی نئی اور حتمی حلقہ بندیاں جاری کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ حلقہ بندیوں میں قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستیں بنائی گئی ہیں  اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593 جنرل نشستیں ہیں۔

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کل  859 جنرل نشستوں کے حلقے بنائے گئے ہیں،حلقہ بندی فہرست کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 51 ،خیبر پختونخوا اسمبلی کی 115 ،پنجاب اسمبلی کی 297 اورسندھ اسمبلی کی 130سیٹیں ہیں ۔

اسی طرح قومی اسمبلی میں پنجاب کی 141 ، سندھ کی 61 ، بلوچستان کی 16 ،پختونخوا کی 45 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 3 سیٹیں رکھی گئی ہیں، 25 ویں آئینی ترامیم کے بعد قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کر دی گئیں ۔

کے پی میں انضمام کے بعد سابق فاٹا ایریا کی اب 12 کی بجائے قومی اسمبلی میں 6 نشستیں ہونگی،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں چھٹی مردم شماری کے نتائج کے تحت کی ہیں ۔

نئی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری ہونے کے بعد ملک میں اب نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے،الیکشن کمیشن اب 90 روز کے اندر انتخابات کروانے کی پوزیشن میں آگیاہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے