لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ فتنہ عمرانیہ کا خفیہ بیرونی ایجنڈا معیشت کو تباہ کرنا ہے، فتنہ عمرانیہ کا خفیہ بیرونی ایجنڈاسب کے سامنے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ معیشت کی تباہی، اداروں کی بے توقیری پروجیکٹ عمران کا یہی مقصد ہے، ان کی لمبی زبانوں کو لگام دینا اور شیطانی دماغوں کا علاج کرنا ہوگا۔
سعدرفیق نےایک اور پوسٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل صرف ایک مہرہ ہےجب تک ملک میں نفرت،انتشار،عدم استحکام اورافراتفری پھیلانےوالے اس کےمالکان کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں ہوتی مکمل انصاف ممکن نہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ سوشل میڈیا پراداروں اورسانحہ لسبیلہ کے بارےمیں منفی پراپیگنڈہ کروانے پر ڈاکٹر ارسلان خالد کو بھی قانون کےکٹہرے میں لایا جائے۔
