English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب

القمر

نئی دہلی: بھارت میں ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں 42 سالہ بندو اور ان کے 24 سال کے بیٹے وویک نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

خاتون نے چوتھی اوران کے بیٹے نے تیسری مرتبہ میں امتحان پاس کیا۔ بندو نے لوئر ڈویژنل کلرک(ایل ڈی سی)کا امتحان 38 رینک کے ساتھ جبکہ ان کے بیٹے نے 92 رینک کے ساتھ نوکری کے لیے امتحان پاس کیا۔

خاتون کے بیٹے وویک کا کہنا تھاکہ ہم ایک ساتھ پڑھتے تھے لیکن کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک ساتھ امتحان بھی پاس کرلیں گے۔یہ ہمارے پورے خاندان کے لئے غیر معمولی خوشی کا لمحہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے