English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیاض چوہان روئیں،پیٹیں یا چیخیں کوئی فرق نہیں پڑتا، عظمیٰ بخاری

القمر

لاہور: مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آپ کے لیڈر کی چوری پکڑی گئی،آپ روئیں،پیٹیں یا چیخیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فارن فنڈنگ کے فیصلے میں ثابت ہوچکا ہے تحریک انصاف نے امریکی،بھارتی اور اسرائیلیوں سے فنڈنگ لی۔

 پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوے عظمی بخاری  نے کہا کہ فارن فنڈنگ کی پیداوار جماعت کا فارن ایجنڈا بری طرح ایکسپوز ہو چکا ہے۔ عمران خان کو نااہلی کے خوف سے اب رات کو نیند نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا جب نوازشریف کے خلاف سازش ہورہی تھی عمران خان اس سازش کے مرکزی کردار تھے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کسی نے سازش نہیں کی،اپنے خلاف سازش کرنے کیلئے عمران خان خود ہی کافی ہے۔ انہوں نے کہا جب تک فوج عمران خان کے ساتھ کھڑ ی تھی تو محب وطن تھی آج کمال ڈھٹائی سے اپنی فوج کیخلاف کمپئین چلوارہے ہیں۔ انہوں نے کہا افواج پاکستان کیخلاف بنی گالہ گینگ نے منظم انداز میں مہم چلائی ۔

رہنما ن لیگ نے کہا فوج کیخلاف عوام میں نفرت پیدا کرنے والے ماسٹر مائینڈ عمران خان خود ہیں۔ تحریک انصاف ایک تانگہ پارٹی تھی اور تانگہ پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا نوازشریف کے حسد میں عمران خان آج دربدر ہو چکے ہیں ۔ اب انکا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے اسکی تیاری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے