ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 شہبازگل نے قانون توڑا تو اس کی منصفانہ سماعت کریں،عمران خان 

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازگل نے قانون توڑا تو اس کی منصفانہ سماعت کریں ،کس قانون اورکس کے حکم پر تشدد کیا گیا ، آئین وقانون کی دھجیاں اڑانا امپورٹڈ حکومت کو بچانے کیلئے ہیں۔

 جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شہبا ز گل پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں ، کس قانون اور کس کے حکم پر تشدد کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر شہباز گل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اس کی منصفانہ سماعت کی جائے ، چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو بچانے کیلئے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں