پی ٹی آئی کے ایک اور کارکن کا پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ بہاولپور کے رہائشی ذوالقرنین نے تسلیم کر لیا ہے کہ وہی ام حریم کے نام سے فیک اکاونٹ چلا رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر ”ام حریم کے نام سے فیک اکائونٹ چلانے والے ذوالقرنین نے اپنے بیان میں کہا کہ جھوٹے بیانیہ سے متاثر ہونے پر پچھتاوا ہے۔ فوج کے شہدا کے بارے نفرت انگیز پروپیگنڈہ اپنی جماعت کے کہنے پر کیا۔
ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ قوم اور پاک فوج کے خلاف اپنی شر انگیزی پر معافی کا طلب گار ہوں۔ عوام جھوٹے لیڈروں کے ملک اور فوج دشمن بیانیہ کا حصہ نہ بنیں۔ پاک فوج اور اس کے شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔
ام حریم کے نام سے اکاونٹ چلانے والے پی ٹی آی کے کارکن بہاولپور کے ڈاکٹر ذوالقرنین کا اعتراف ۔ pic.twitter.com/I3199Q5PF5
— tariq mahmood ch (@tariqchaaj) August 12, 2022
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ڈاکٹر ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن اور سپورٹر ہیں اورانہوں نے پاک فوج کے حوالے سے کچھ نامناسب پوسٹس کی تھیں، جس کے متعلق وہ خود بتاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔
ڈاکٹر ذوالقرنین کہتے ہیں کہ وہ یہ غیر مناسب کام کرے کے اکثر وبیشتر بے چین رہتے تھے۔ ان کی بے چینی میں اضافہ ہی ہوتا گیا تو انہوں نے اپنی والدہ کے سامنے ساری صورتحال رکھی تو والدہ نے کہا کہ آپ اس کام سے باز آجائیں اور آئندہ پاک فوج کے شہدا اوردیگر شاہینوں کے بارے میں منفی تبصرے اور تجزیے نہ کریں۔
