English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر داخلہ سلیمان سوئلو اور شامی مخالفین کا پیغامِ یکجہتی

القمر

ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے کہا کہ ترکی نے شامی حکومت اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG-PYD کے ظلم و ستم  تلے ہونے والے لوگوں کو کبھی  ان کے حال پر نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑے گا۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسا  بیان  جو انہوں نے کبھی نہیں  دیا شمالی شام میں  سماجی رابطوں کے پیجز  کے ذریعے پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

وزیر سوئلو نے اشتعال انگیزی کے پیچھے موجود قوتوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ، "اس منصوبے کے پیچھے PKK/PYD، SDG حکومت اور یقیناً اشتعال انگیزی کرنے والے ہیں۔” ترکیہ اپنی انسانیت، دوستی اور ہمسائیگی کا تحفظ کرتا ہے۔”

شامی قومی فوج  کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں بھی   شمالی شام میں ہونے والی اشتعال انگیزیوں پر توجہ مبذول کراتے ہوئے  اس حد کو عبور کرنے والوں کا احتساب  کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

شام کی عبوری حکومت کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے۔

"کچھ حلقوں کا مقصد شامی اور ترک عوام کے درمیان بھائی چارے اور خونی رشتوں کو دشمنوں کے مفادات کی خاطر غیر مستحکم کرنا ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے