English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیرکی سیر کو آیا نوجوان نالے میں ڈوب کر جاں بحق

القمر

بھمبر آزادکشمیر: یوم آزادی کے موقع پر کشمیر کی سیر کو آیا نوجوان نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نوجوان دوستوں کے ہمراہ سیر کرنے آیا تھا اور نالے میں نہاتے ڈوب گیا۔ بعدازاں مقامی افراد اور 1122کے اہلکاروں نے نعش پانی سے نکالی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کا تعلق شکرگڑھ ضلع نارووال سے تھا اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش آباٸی گاٶں بھیجوا دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے