English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران اپنی غیر منطقی شرائط سےدستبردار ہو تو معاہدہ ہو سکتا ہے:امریکہ

القمر

امریکہ کا کہنا ہے کہ  ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر واپسی  کا واحد راستہ اس کی غیر منطقی شرائط سے  دستبرداری پر منحصر ہے۔

 امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس  نے کہا کہ  امریکہ،  یورپی یونین  کی معاہدے کے تحت خصوصی طور پر وضع کردہ حتمی  شرائط پر اپنا جواب جلد دے گا۔

نیڈ پرائس  کا کہنا تھا کہ  ایک جامع مشترکہ پلان سے ہم آہنگ منطقی انجام تک پہنچنے کےلیے یہ ضروری ہوگا کہ ایران اپنی غیر منطقی شرائط سے دستبردار ہو جائے،ایران کی یہ شرائط غیر ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی وفد کے مشیر محمد مراندی کا کہنا تھا کہ  تہران نے یورپی یونین کے ساتھ  جوہری مذاکرات کےحتمی معاہدے کے متن میں موجود شرائط پر غور کرتےہوئے اپنے خدشات سے یورپ کو مطلع کر دیا اور کہا کہ ہماری شرائط مساءل کے حل میں کسی مشکل کا باعث نہیں بنیں گی ۔

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے