English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کی مشنری برآمدات 7،7 فیصد اضافے کے ساتھ 14،2 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

القمر

ترکی کی مشنری برآمدات رواں سال کے پہلے 7 مہینوں میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 7،7 فیصد اضافے کے ساتھ 14،2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ترکی مشنری برآمداتی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق مشنری برآمدات کا گراف مستقل اوپر کی طرف جا رہا ہے۔ جنوری  سے جولائی کے دوران مشنری پیداواری صنعت کی برآمدات 14،2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ برآمدات میں ،گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں، 7،7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مشنری برآمدات میں مقدار کے حوالے سے اضافہ 1،6 فیصد  کے ساتھ 2،2 ملین ٹن  کے قریب پہنچ گیا ہے۔ مذکورہ دورانیے میں جن ممالک کو  سب سے زیادہ مشنری برآمد کی گئی ان میں 2،5 بلین ڈالر  زرمبادلہ کے ساتھ جرمنی اور امریکہ سرفہرست رہے۔

روس کے لئے ترکی کی مشنری برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 22،1 فیصد اضافے کے ساتھ 518 ملین ڈالر  اور اٹلی، برطانیہ اور فرانس کے لئے 500 ملین ڈالر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے