English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: بیلوں میں مہلک جلدی بیماری کا انکشاف،18 ہزار سے زائد بیل تلف

القمر

بھارت کی بعض ریاستوں میں ہزاروں بیلوں میں ایک موذی  جلدی بیماری کا انکشاف ہوا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ اس بیماری کا پہلا انکشاف راجستھان میں ہوا جہاں سے یہ دیگر ریاستوں میں بھی پھیل گئی ۔

  ریاستی وزیر اعلی اشوک گیہلوٹ نے بتایا کہ یہ بیماری اب تک  ریاست کے 15 شہروں میں پائی گئی ہے ۔

دوسری جانب ریاست گجرات میں ریاستی شعبہ حیوانات  سے ڈاکٹر فالگونی ایس ٹھکر کا کہناہے کہ اپریل کے مہینے سے  اب تک ریاست بھر میں تلف ہوئے بیلوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار تک جا پہنچی ہے، مجموعی طور پر 40 لاکھ سے زائد بیلوں کو  اس بیماری سے بچاو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں جبکہ متاثرہ91 ہزار بیلوں میں سے 61 ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مشرقی پنجاب میں بھی سینکڑوں بیل تلف ہو گئے جبکہ 74 ہزار اس بیماری سے متاثر رہے ہیں۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر 18400 بیل تلف  جبکہ 4 لاکھ 20 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے