English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ہفتے بعد پہلا اضافہ

القمر

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ہفتے مسلسل گراوٹ کے بعد پہلا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 12 اگست تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 12 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12 اگست تک 7.89 ارب ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.48 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.71 ارب ڈالر رہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے