English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا :مسلح جتھوں کے ہاتھوں یرغمال افراد رہا کروا لیے گئے

القمر

نائیجیریا میں مسلح جتھوں کی طرف سے یرغمال بنائے گئے 69 افراد کو رہا کروا لیا گیا ۔

یہ آپریشن باوچی صوبے میں ہوا ،مقامی  پولیس افسر عبدالرزاق نوح ذکی نے بتایا کہ مسلح جتھوں کے قبضے سے 69 افراد رہا کروا لیے گئے ہیں۔

پولیس افسرنے بتایا کہ  ان افراد  کے   آبائی علاقوں کا پتہ لگایا جا رہا ہےجس کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ   نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد اور دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے جاری ہیں۔

ملک میں  اغوا برائے تاوان کی سزا موت ہے اس کے باوجود اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے