English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام، باب میں دہشت گردوں کے میزائل حملے میں 14 شہری جان بحق

القمر

شمالی شام میں ترک مسلح افواج کے آپریشن فرات ڈھال  آپریشن کے ذریعے  دہشت گردی سے پاک کردہ  باب  کےضلعی مرکز پر میزائل حملے میں 14شہری ہلاک او37 زخمی ہوگئے۔

فوجی اپوزیشن کے کنٹرول میں ہونے والے باب میں  ضلعی مرکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق  اس  حملے میں بچوں سمیت 14 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 37 زخمی ہوئے۔

حملے کے بارے میں تحقیقات  شروع کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ فروری 2017 میں آپریشن فرات ڈھال کے تحت باب ضلعی مرکز کو دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے