اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو پمز اسپتال میں اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں مل سکی۔
عمران خان کی اسپتال آمد سے قبل ہی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے اور وہ اسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ کے بیرونی احاطے میں شہباز گل سے ملاقات کے لیے انتظار کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعطم کو شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں کہا گیا کہ گل سے ملاقات کے لیے عدالت سے اجازت نامہ حاصل کیا جائے۔
Imran Khan reaches PIMS to meet his chief of staff Shahbaz Gill pic.twitter.com/sQAYvFrPtL
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) August 19, 2022
عمران خان کا اسلام آباد میں شہباز گل کے لیے ریلی کا اعلان
بعدازاں عمران خان نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد پولیس نے شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، کل (بروز ہفتہ) اسلام آباد میں شہباز گل کے لیے ریلی نکال رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو کہاں سے احکامات مل رہے ہیں کیا انہیں عدالتی احکامات کی فکر نہیں ہے، یہاں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈے کی۔
سابق وزیراعظم نے ریلی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں کہ اگر ایک سیاسی کارکن پر اس طرح کا تشدد ہوسکتا ہے تو کسی کے اوپر بھی ہوسکتا ہے۔
