English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین، اسرائیل کے خلاف مظاہرے میں اسرائیلی فوج کی مداخلت سے 9 شہری زخمی

القمر

مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی مداخلت کے نتیجے میں 9 فلسطینی زخمی اور درجنوں گیس سے متاثر ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق فلسطینیوں نے ہیبرون کے ضلع باب الزاوی، کلکیہ کے مشرق میں کیفر کدوم اور مغربی کنارے میں بیت دیسن میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کے حملوں دونوں کے خلاف احتجاج کے لیے نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ کیا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کے ساتھ ساتھ اصلی اور ربڑ کی گولیوں سے مداخلت کی تو  فلسطینیوں نے پتھراؤ کرتے ہوئے  جواب دیا۔

فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوجیوں کی مداخلت سے 1 اصلی اور 8 ربڑ کی گولیوں سے 9 فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے اور درجنوں  افراد آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے