ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ننکانہ صاحب میں دس سالہ ملازمہ پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے

ننکانہ صاحب: پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں مالک نے بہن کے ساتھ مل کر 10 سالہ ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے سر کے بال کاٹ دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ننکانہ صاحب کے علاقہ واربرٹن میں 10 سالہ ملازمہ پر مالک نے  بہن کے ہمراہ بدترین تشددد کیا اور سر کے بال کاٹ دیئے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ 10 سالہ بچی پر تشدد کا الزام لگا کر مالک اور اس کی بہن نے دس سالہ بچی کے بال کاٹے، تشدد کے بعد لڑکی کو اغواء کر کے لے جانا چاہتے تھے۔

 

پولیس کے مطابق  تشدد سے 10 سالہ زینب کی حالت غیر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دس سالہ ملازمہ زینب بی بی والدین کے سائے سے محروم ہے، وزیر اعلیٰ واقعے کا نوٹس لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں