English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں چور فائر بریگیڈ کی گاڑی لے اڑا

القمر

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں نامعلوم شخص فائر بریگیڈ کی گاڑی چوری کرکے پندرہ منٹ تک علاقے میں گشت کرتا رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائر ٹینڈر چوری کا واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے کوئنز روڈ پر پیش آیا، سیف سٹی اتھارٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

ویڈیو کے مطابق فائر ٹینڈر علیٰ الالصبح پانچ بجے چوری ہوا اور چور پندرہ منٹ تک فائر ٹینڈر کو لیکر اطراف کے علاقوں میں گھومتا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چور فائر ٹینڈر لیکر مزنگ اڈا، صفاں والا چوک، بیگم روڑ اور وارث روڑ پر گھومتا رہا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فائر تینڈر فیروز پور روڑ کے راستے والٹن روڑ کی جانب گھومتا رہا۔

ہیڈ فائر مین ظفر اقبال کی مدعیت میں مزنگ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کیا تاہم سی سی ٹی فوٹیج کے باوجود فائر ٹینڈر کا سراغ نہ لگ سکا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے