اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب فوجی گاڑی کو پیش آنےوالے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کا عظیم فرض نبھاتے شہید ہونے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں شہدا کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
باغ میں گاڑی کےحادثے میں 9 فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا۔ اللہ تعالی سے دعا ہےکہ شہداء کے درجات بلند اور سوگوران کوصبرِ جمیل عطا کرے۔ ملکی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والےجوانوں اور انکےباحوصلہ اہلِ خانہ کومجھ سمیت پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 21, 2022
