ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیرمیں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 اہلکار شہید

 راولپنڈی: آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے علاقہ شجاع آباد میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 4 جوانوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام شہدا کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی اور نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام  نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں شہید ہونے والے شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کئے جا رہے ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں