English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ضمنی انتخاب: این اے 245 میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

القمر

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 پر ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی۔

حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔

این اے 245 کے مکمل 263 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 29475 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

ایم کیو ایم امیدوار معید انور 13193 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد احمد رضا نے 9836 ووٹ حاصل کیے۔

اس کے علاوہ آزاد امیدوار فاروق ستار 3479 اورمہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد کو 1177 ووٹ ملے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 16282 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے اور حلقے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 11.8 فیصد رہا۔

این اے 245 میں کامیابی: ’حقیقی آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں‘

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر اپنے امیدوار محمود مولوی اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ این اے 245 کراچی میں آج کے انتخاب میں کامیابی پر محمود مولوی اور تحریک انصاف کراچی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رب العزت کی رضا و عنایت سے ہم اپنی حقیقی آزادی کی تحریک میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 پرضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نےکامیابی حاصل کی۔

این اے 245 کے مکمل 263 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 29475 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

منبع: جیو نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے