ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام "چشمہ شفاء” کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔
آج ہم آپ کے ساتھ صحت کے جس مسئلے اور اس کے گھریلو علاج کے بارے میں بات کریں گے وہ ہے "دوّالیت یا ویریکاسٹی” ۔
آئیے سب سے پہلے یہ بتاتے چلیں کہ دوّالیت یا ویریکاسٹی کیا ہے؟ یہ بیماری روزمرّہ زندگی میں عام دیکھنے میں آتی ہے۔ اس بیماری میں التہاب یا سوجن کی وجہ سے ٹانگوں کی وریدیں پھول کر نیلے یا سبزی مائل رنگوں کے ساتھ جلد پر ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
آئیے اب اس بیماری کے گھریلو علاج پر بات کرتے ہیں۔
1۔ سیب کا سرکہ
ایک صاف پٹّی کو سیب کے سرکے میں بھگوئیں اور دوّالیت سے متاثرہ جگہ پر لپیٹ کر 30 منٹ تک انتظار کریں اور اس دوران لیٹ کر10 سے 15 منٹ تک ٹانگوں کو جسم سے بلند رکھیں۔ اس طریقے کو دن میں 2 دفعہ اور 5 ہفتوں تک دوہرائیں۔
2۔ ساج کی چائے
یہ چائے وریدوں میں پیدا ہونے والے التہاب میں کمی کر کے بیماری پر قابو پانے اور اس کی رفتار کو سست کرنے میں مدد دیتی ہے۔
3۔ ہارس چیسٹ نٹ کریم
ہارس چیسٹ نٹ بھی پیشاب آور ہے اور التہاب کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے دورانِ خون کے مسائل، کہ جو اصل میں دوّالیت کا سبب بنتے ہیں، پر قابو پا نے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہارس چیسٹ نٹ کریم کو جلد پر مل کر شریانوں اور وریدوں کو صحت مند رکھا جا سکتا ۔ اس کے ساتھ ساتھ وریدوں کے التہاب اور درد پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ دوّالیت یا ویریکاسٹی میں ہماری تجویز کردہ واحد کریم، ہارس چیسٹ نٹ والی کریمیں ہیں۔
4۔ایکینیزیا
اسے چائے کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
5۔ پارسلے کا پانی
ایک کھانے کا چمچ کَٹے ہوئے پارسلے لیں اور اسے ایک گلاس ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر 15 منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ بعد ازاں چھان کر پی لیں۔ اسے صبح خالی پیٹ اور اگر چاہیں تو بعد دوپہر دوسری دفعہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
6۔ ہارس ٹیل چائے
یہ چائے شریانوں میں دوران خون میں تیزی لا کر التہاب کا سدّباب کرتی اور نتیجتاً وریدوں کو مضبوط بناتی ہے۔ ایک گلاس گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ ہارس ٹیل بوٹی ڈالیں اور 10 منٹ تک گلاس کا منہ ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔ بعد میں اس چائے کو پی لیں۔ ہفتے میں 3 دن صبح شام اس چائے کا استعمال کریں۔
7۔ ہیمامیلس
قدرتی ہیمامیلس چائے جسم میں جمع پانی کو خارج کرنے اور پیشاب لانے کی خصوصیات رکھتی ہے۔ یہ چائے وریدوں کو صحت مند رکھتی، خون کی دل کی طرف واپسی کو آسان بناتی اور دل کے والووں کے کام میں بہتری لاتی ہے۔ ایک چائے کا چمچ ہیمامیلس ایک گلاس ابلے ہوئے پانی میں ڈالیں اور 10 سے 15 منٹ تک دم دینے کے بعد استعمال کریں۔ اس چائے کو 3 ہفتوں تک دن میں 2 دفعہ استعمال کریں۔
8۔ ہولی
یہ جڑی بوٹی شریانوں کی سوجن کو ختم کرتی اور بند وریدوں کو کھولنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بوٹی شریانوں کو مضبوط اور طاقتور بنانے کے لئے بھی بہت فائدہ مند سمجھی جاتی ہے۔ اس بوٹی کو دن میں کم از کم 100 ملی گرام تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
9۔ فلیوونائڈ والی غذائیں
فلیوونائڈ والی غذائیں پھولی ہوئی وریدوں کو مضبوط بناتی، ان کے اطراف کے اعصاب کی سرخی کو کم کرتی اور ویریکاسٹی یا دوالیت کی شدت میں بڑے پیمانے پر کمی لاتی ہیں۔
پھلوں میں سیاہ انگور میں، سبزیوں میں سرخ بند گوبھی میں اور مشروبات میں سبز چائے میں فلیوونائڈ کثرت سے پایا جاتا ہے۔
10۔سرخ بند گوبھی
سرخ بند گوبھی کو ابالیں اور اس کے پانی کو ٹھنڈا ہونے کے بعد دوّالیت والی ٹانگوں پر ملیں۔
11۔ ادرک
ادرک کو جسم سے التہاب ختم کرنے والی غذا قبول کیا جاتا ہے۔ کھانے میں شامل کرنے کے علاوہ ادرک کے پانی کو متاثرہ جگہ پر مل کر دوران خون کو تیز کر کے درد میں افاقہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
12۔ لہسن
لہسن بھی الہتاب ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لہسن کی تین ترئیاں لیں اور انہیں پیس کر چند قطرے لیموں کا رس ملائیں۔ اس آمیزے کو دوّالیت سے متاثرہ جگہ پر لگا کر جلد کے رنگ کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
13۔ روزمیری
روزمیری دوران خون کو تیز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسے متاثرہ جگہ پر مل کر درد سے اور پھولی ہوئی وریدوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
14۔ ہارس ٹیل اور شپ ہرڈ پاوچ
ایک گلاس اُبلے پانے میں ایک میٹھے کا چمچ ہارس ٹیل بوٹی ڈالیں اور 3 منٹ تک گلاس کا منہ بند کر دیں۔ ایک اور گلاس میں ابلتا ہوا پانی لیں اور ایک چُٹکی شپ ہرڈ پاوچ بوٹی ڈال کر اس کا منہ بھی 3 منٹ تک بند کر دیں۔
دم کے بعد دونوں کو الگ الگ چھان لیں ۔ ہارس ٹیل چائے کو صبح ناشتے سے 2 گھنٹے بعد اور شپ ہرڈ پاوچ چائے کو شام کے کھانے سے 2 گھنٹے بعد پئیں۔
اس طریقے کو روزانہ ایک مہینے تک استعمال کریں۔ ایک مہینہ پورا ہونے کے بعد 2 ہفتوں کا وقفہ ڈالیں ا ور دوبارہ ایک مہینے تک استعمال کریں۔
