عراق کے شمال میں جاری آپریشن ‘پنجہ۔ کلید’ کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے 6 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "دہشت گردی اور دہشت گردوں کے لئے کہیں بھی امان نہیں ہے۔ عراق کے شمال میں آپریشن پنجہ۔کلید کے علاقے میں، نشاندہی کے بعد، PKK کے 6 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ہمارے آپریشن جاری رہیں گے”۔
