وزیر خارجہ میولد چاوش اولو نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے ہون بائراموف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے ہون بائراموف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وزیر چاوش اولو کے ساتھ ان کی بات چیت بڑی نتیجہ خیز رہی ہے۔
جے ہون بائراموف نے کہا کہ انہوں نے موجودہ علاقائی صورتحال، آذربائیجان-ترکی اسٹریٹجک اتحاد کے مسائل، ترک ریاستوں کی تنظیم (ٹی ڈی ٹی) سے متعلق منصوبوں اور کثیر الجہتی پلیٹ فارمز میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیاہے ۔
