ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی گلوبل اقتصادی بحران کو موقعے میں تبدیل کرنے کے معاملے میں کامیاب ترین ملک ہے۔
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ ” بیرون ملک کامیاب ٹھیکہ داری خدمات ایوارڈ” کی تقریب سے خطاب کیا۔
خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ” اگرچہ عالمی اقتصادی بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے سیکٹروں میں ٹھیکہ داری سیکٹر سرفہرست ہے لیکن اس کے باوجود ترک ٹھیکہ داروں کی بیرونی ممالک میں ترکی کی کامیاب نمائندگی پر ہمیں مسرت ہیں”۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "بین الاقوامی ٹھیکہ داری سیکٹر میں ترکی کے حصے کو پہلے مرحلے میں 75 بلین ڈالر تک پہنچانا ہم سب کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے”۔
