ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیربالا میں اسکول کے پانچ بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے

 پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے دیر بالا میں اسکول سے گھر جانے والے پانچ بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیربالا طوفانی بارشوں کے باعث براول میں اسکول چھٹی کے بعد ندی سے گزرتے وقت 5 بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔

علاقہ براول شلتلو کے اسکول کے سیلابی ریلے میں بہنے والے بچوں میں سے چار کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال ہے، جس کے باعث سیاحتی مقامات جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں