English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے

القمر

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 313 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید4 افراد انتقال کر گئے جبکہ134مریضوں کی حالت نازک  ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے16 ہزار339  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 313  افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 134 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح  1.92ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے